دو مختلف واقعات کے دوران 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اتوار 17 فروری 2019 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) لاہور میں دو مختلف واقعات کے دوران 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ وحدت کالونی میں 18 سالہ نوجوان، سندر میں 7سالہ بچی لقمئہ اجل بن گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ وحدت کالونی میں پیش آیا جہاں لالہ زار کالونی کا رہائشی 18 سالہ قدیر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ بجلی کے کھمبے میں پھنسی کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور اس سے لپٹ گئی جس سے قدر بری طرح جھلس گیا۔

ہسپتال منتقلی کے دوران مزکورہ نوجوان راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ دوسرا واقعہ سندر کے علاقہ ملتان روڈ پر پیش آیا جہاں 7 سالہ لائبہ گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے چھوکر وہ جھلس گئی ۔ اہل خانہ کے چھت پر پہنچنے تک بچی دم توڑ چکی تھی تاہم پولیس نے دونوں واقعات کو اتفاقی حادثات قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل کی اور میتیں ورثا کے حوالے کر دیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں