فیکٹری ایریا میں تہرے قتل کا معاملہ پولیس نے جاں بحق افراد کی میتیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں

اتوار 17 فروری 2019 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں تہرے قتل کا معاملہ پولیس نے جاں بحق افراد کی میتیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم مقصود کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 52 سالہ نسرین، اسکی بیٹی 12 سالہ بسمہ اور بھائی شاہد کی میتیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔ مقتولین کی میتیں پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں گھر منتقل کی گئیں ۔ دوسری جانب تہرے قتل میں ملوث پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم مقصود کی لاش کا تاحال پوسٹمارٹم نہ کیا جا سکا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں