پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہدا سانحہ پولیس لائنز اور ناکہ اقبال ٹائون کی یاد میں تقریب کا انعقاد

اتوار 17 فروری 2019 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی شہدا سانحہ پولیس لائنز اور ناکہ اقبال ٹائون کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔لاہور پولیس کی طرف سے شہدا کی یادگار پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔پولیس کے مسلح دستے نے یادگار شہدا پر سلامی دی ۔

(جاری ہے)

ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین، ڈی ایس پی فرحت عباس اور ورثا کی فیملیز سمیت ملازمین کی کثیر تعداد میں شرکت ۔سانحہ پولیس لائنز 17فروری2015 اورسانحہ ناکہ اقبال ٹائو ن 17 فروری 2016 کو پیش آئے سانحہ میں پولیس لائنز میں سب انسپکٹر محمد یوسف جبکہ سانحہ اقبال ٹائون میں کانسٹیبل آصف اور مبشر نے جام شہادت نوش کیا۔لاہور پولیس کی طرف سے شہید پولیس ملازمین کے ورثا کو فی خاندان 5ہزار روپے اور پھولوں کے گلدستے دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں