دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

پیر 18 فروری 2019 13:48

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 18600کیوسک اور اخرج 42000کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد10800 کیوسک اور اخراج 10800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد17000کیوسک اور اخراج25000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد17500کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج میں آمد64900 کیوسک اور اخراج 60900کیوسک،چشمہ بیراج میں آمد58300 کیوسک اوراخراج 47000 کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد44400 کیوسک اور اخراج39100 کیوسک، پنجند بیراج میں آمد12200 کیوسک اور اخراج 7800 کیوسک،گدو بیراج میں آمد 34000کیوسک اور اخراج 29900 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد23700 کیوسک اور اخراج 4900 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد2600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1415.05 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0458 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1120.15فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.788 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.035 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں