سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کی کرکٹ ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ بارکی ٹیم کو دس وکٹوںسے شکست دے کر دوستانہ میچ جیت لیا

پیر 18 فروری 2019 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کی کرکٹ ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ بارکی ٹیم کو دس وکٹوںسے شکست دے کر دوستانہ میچ جیت لیا۔یہ میچ ریلوے سٹیڈیم گرائونڈ پر کھیلاگیا۔ ایلومینائی ٹیم کے کپتان 28 ویں سی ٹی پی کمشنر انکم ٹیکس ریونیو بہزاد انور نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 30 اوورز میں 7 وکٹوں پر204 رنزبنائے۔

(جاری ہے)

ایلومینائی ٹیم کے کامیاب بائولر ہمدان نذیر کے آگے کوئی بھی کھلاڑی لمبی پارٹنر شپ نہ بنا سکا جنہوں نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 25 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ایلومینائی کی ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ بار کے ٹارگٹ 204 سکور کے جواب میں 27 ویں اوورمیں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر سکور پورا کرکے میچ جیت لیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا اور کپتان بہزاد انور نے شاندار کھیل کھیلتے ہوئے بالترتیب 78 اور 52 سکور کی شاندار اننگزکھیلی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں