پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ ، ایک ہی جرم کے الزام پر شہری کیخلاف5مقدمات درج کر لیے

شہری پر 5 مقدمات کس قانون کے تحت درج کیے گئے ‘ہائیکورٹ نے ڈی پی او سیالکوٹ سے 19 مارچ کو جواب طلب کر لیا

پیر 18 فروری 2019 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف ایک ہی جرم کے الزام میں 5 مقدمات درج کرنے کے خلاف کیس میں ڈی پی او سیالکوٹ سے 19 مارچ کو جواب طلب کر لیا ۔جسٹس فاروق حیدر نے شہری درخان کی درخواست ہر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے چوھدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ پنجاب پولیس نے کاپی رائٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 5 ایف آئی آر درج کی ہیں ،ایک ہی الزام میں 5 ایف آئی اے درج کرنا خلاف قانون ہے ۔

شہری پر کاروبار میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ،معزز عدالت سے استدعا ہے کہ دیگر مقدمات خارج کر کے ایک ایف آئی آر کے تحت ٹرائل کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر عدالت نے ڈی پی او سیالکوٹ سے 19مارچ کو جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ ایک ہی جرم کے الزام میں شہری پر 5 مقدمات کس قانون کے تحت درج کیے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں