سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،یہ دورہ نواز شریف کی پالیسوں کا تسلسل ہے،ملک سیف المکوک کھوکھر

پیر 18 فروری 2019 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف المکوک کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ان کا یہ دورہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی پالیسوں کا تسلسل ہے میاں محمد نواز شریف کے ہر دور حکومت میںسعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مثالی تعلقات رہے اور سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و استحکام اور امت مسلمہ کے لیے کام کیا ہے ان کے دورہ سے پاک سعودی عرب تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔

انہو ں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کا انتہائی معتبر اور قابل احترام دوست ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دائمی رہے ہیں سعودی عرب پاکستان کا انتہائی معتبر اور قابل احترام دوست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اہم دورے کے موقع پر بھی پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفت نہ چھوڑی اس موقع پر بھی انہوں نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات نہ کرواکر چھوٹے پن کا ثبوت دیا ہے انہیں چاہئے تھا کہ وہ کسی موقع پر اپوزیشن کی جماعتوں کے سربرہواں کو بھی ان سے ملواتے تو اس سے بلا شبہ ایک اچھا پیغام سعودی عرب کو بھی جانا تھا اور باقی لوگوں کو بھی اچھا پیغام ملنا تھا کہ ملکی ایشو ز پر حکومت اپنی اپوزیشن کو ساتھ لیکر چل رہی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس مرحلے پر بھی وزیراعظم کو ان کے مشیروں نے کوئی اچھے مشورے نہیں دئیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں