سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ میں ایچ ایس سی پروگرام کا آغاز

پیر 18 فروری 2019 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ میں18فروری سے 22فروری تک کمپنی کے تمام دفاتر میں ہیلتھ ، سیفی اورانوائر منٹ کا ہفتہ منایا جارہا ہے اس سرگرمی کا بنیادی مقصد کمپنی کے تمام ملازمین کے درمیان صحت ، حفاظت اور ماحولیات سے متعلق آگاہی دینا ہے ۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے ربن اور کیک کاٹ کر ایچ ایس سی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

اس موقع پر کمپنی کی انتظامیہ ، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہاکہ پیشہ وارانہ صحت ، حفاظت اور ماحول سے آگاہی ہر ملازم کی ذمہ داری ہے ۔ ہماری کمپنی میں ایچ ایس سے آگاہی کا رحجان روز بہ روز بڑ ھ رہ اہے تاہم ابھی مزید بہتری کی جانب گامز ن ہونا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اچھے اداروں میں ایچ ایس سی کے مروجہ اصولوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ ملازمین کے ذہنوں کو بھی صحت ، حفاظت اورماحول کے کلچر سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے ۔ کمپنی میں ایچ ایس سی ویک منانے کا مقصد ملازمین میںکام کی جگہ زیادہ سے زیادہ محفوظ اوراعلیٰ اخلاقیات پر مبنی پیشہ ورانہ مقابلے کی فضا پیدا کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں