پالیسیوں کو نمایاں اور بہتر انداز میں پیش کرنے اورحکومت کے دفاع کیلئے 18ترجمان مقرر

پیر 18 فروری 2019 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) حکومت کی پالیسیوں کو نمایاں اور بہتر انداز میں پیش کرنے اورحکومت کے دفاع کیلئے 18ترجمان مقرر کردئیے گئے ۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ ،میاں محمود الرشید ، فیاض الحسن چوہان ، یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ، ڈاکٹر مراد راس ، سمیع اللہ چوہدری ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر ، سبطین خان ، وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل ، وزیراعلیٰ کے مشیر اکرم گجر ، فیصل حیات جبونہ ، رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری ، وزیرا عظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار ، تحریک انصاف کے رہنما محمد احمد چٹھہ اور شوکت بسرا بطور ترجمان فرائض سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ افراد پنجاب سپوک پرسن پی ٹی آئی کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنائیں گے اس میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا ۔یہ ترجمان حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو نمایا ں اور بہتر اندازپیش کرنے سمیت حکومتی پالیسیوں اور ایشوز پر حکومت کا دفاع بھی کریں گے ۔ یہ ترجمان پی ٹی آئی کے سلوگن نیا پاکستان کے تناظر میں پنجاب حکومت کے موقف کا دفاع کریں گے ۔پارٹی کے رہنما عرفان احمد کو ٹی وی ٹاک شوز کیلئے کوآر ڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں