ماتحت عدلیہ کے عدالتی اہلکاروں کا وکلاء کے ناروا رویے کیخلاف احتجاج ،عدالتوں کی تالہ بندی کر دی

لاہور بار کیساتھ مذاکرات کامیاب ،مجسٹریٹ کیساتھ بدسلوکی کرنیوالے وکیل کیخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی

جمعرات 21 فروری 2019 16:03

ماتحت عدلیہ کے عدالتی اہلکاروں کا وکلاء کے ناروا رویے کیخلاف احتجاج ،عدالتوں کی تالہ بندی کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ماتحت عدلیہ کے عدالتی اہلکاروں نے وکلاء کے ناروا رویے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کی تالہ بندی کر دی،وکلاء نمائندہ تنظیم لاہور بار کی قیادت نے مجسٹریٹ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے وکیل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کے بعد کام شروع کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری میں وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے بدتمیزی کی تھی ،وکیل کی جانب سے بدسلوکی پر ماتحت عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی ۔

ماتحت عدلیہ کے عدالتی اہلکاروں نے وکلاء کے ناروا رویے کیخلاف عدالتوں کی تالہ بندی کر دی جس کے باعث کام بند ہو گیا ۔عدالتی عملے نے کہا کہ وکلاء آئے روز عدالتی عملے سے الجھتے ،مذاکرات تک عدالتوں میں کام نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سیشن جج لاہور نے تمام ججز کا اہم اجلاس طلب کیا ۔وکلاء نمائندہ تنظیم لاہور بار کی قیادت نے ماتحت عدالتوں کے ججز اور عدالتی عملے کے مذاکرات کیے جو کامیاب ہو گئے ۔

مذاکرات میں لاہور بار کی ساری قیادت اور سیشن جج خالد نواز بھی شامل ہوئے۔لاہور بار نے مجسٹریٹ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے وکیل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ لاہور بار نے یقین دہانی کروائی کہ وکلا ء اور ججز ایک فیملی کی طرح ہیں، ایسے واقعات کو روکا جائے گا۔عاصم چیمہ نے کہا کہ ججز نے انصاف کی فراہمی کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد ماتحت عدلیہ کے ججز اپنی کچہریوں کو واپس روانہ ہو گئے،ماتحت عدلیہ کے ججوں اور عملے نے عدالتوں میں دوبارہ کام شروع کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں