پنجاب بھرمیں645ٹریفک حادثات میں05افراد جاں بحق716زخمی ہوئے

جمعرات 21 فروری 2019 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں645 روڈ ٹریفک حادثات میں 05افراد جاںبحق جبکہ 716افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔318معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (60فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 280ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور18مسافر318اور123پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ187ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت185متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد64حادثات میں72متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ30حادثات میں32متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل721متاثرین میں590مرد اور131خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں115فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور412افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ194زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں452موٹر سائیکلز،117آٹو رکشے،75موٹر کاریں،35وین12مسافربسیں،31ٹرک اور77دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں