ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت شہر کے بڑے سپر سٹورز کا اجلاس

جمعرات 21 فروری 2019 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت شہر کے بڑے سپر سٹورز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اے سی ہیڈ کوارٹر، بڑے سٹورزکے خالد رسول، مردان علی زیدی، احمد نواز، عمران سلیم، عزیز اقبال اور عمر سعیدنے شرکت کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شہر میں چینی کی ڈیمانڈاور سپلائی کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت کے حوالے سے چینی کے ڈیلرز کا اجلاس بلایا جائے اورچینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے سپر سٹورز پر ڈی سی کائونٹر ز کو مناسب طریقے سے چلایا جائے اورڈی سی کائونٹرز پر اشیاء ضروریہ کی کوالٹی اور ریٹ سرکاری لسٹ کے مطابق ہو۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے رمضان المبارک کی تیاریوں اور نئی ریٹ لسٹ کے تعین کیلئے جلد اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں