شہر میں تین روزہ پولیو مہم کے بعد کیچ اپ ڈے کا آغاز

جمعرات 21 فروری 2019 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہر میں تین روزہ پولیو مہم کے بعد کیچ اپ ڈے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیچ اپ ڈے دو روز تک جاری رہے گا اورکیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور ان بچوں کو کور کیا جارہا ہے جو پولیو ٹیم کے گھر جانے پرگھر نہ پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں علمائے کرام کی خدمات بھی حاصل ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کیچ اپ ڈے کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور یوٹی نے رہ جانے والے بچوں کو اپنی نگرانی میں پولیو کے قطرے پلائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں