تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں صبا بٹ سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر

جمعرات 21 فروری 2019 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) جوریہ ظفر آھیر ایم این اے پارلیمانی سیکر ٹری اورسیز‘ سردار اسلم خان سرکانی کوارڈینٹر تحریک انصاف متحدہ عرب امارات‘ جنرل سیکرٹری شاہد خان کی طرف سے ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا اوسیز کے مسائل پر گفتگو کی گئی انہوں نے یقین دلایا ہم اورسیز کے مسائل حل کرینگے اس مو قع پر سردار اسلم خان سرکانی تحریک انصاف کوارڈینٹر متحدہ عرب امارات نے محترمہ صبابٹ صاحبہ کو سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر کیا اور کہا کہ وہ پاکستان میں ہماری ممبر ہیں میڈیا کی ذمہ داری انہیںدی جاتی ہے میں امید کرتا ہوں وہ اس عہدہ کو بخوبی سرانجام دینگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں