سچے جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد کی دین و دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں‘زوار حسین وڑائچ

ہر سال کتنے ہی قیدی این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے جرمانہ ادا کرکے جیلوں سے رہا ہوتے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی‘صوبائی وزیر

جمعہ 22 فروری 2019 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ سچے جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد کی دین و دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں،ہر سال کتنے ہی قیدی این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے جرمانہ ادا کرکے جیلوں سے رہا ہوتے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی-انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں گورنر پنجاب کی سرور فاؤنڈیشن ، قرشی فاؤنڈیشن ، این جی اوز اور پاکستان بیت المال جیسے اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے مزید بتایا کہ سال 2018میں سرور فاؤنڈیشن نے 12لاکھ 73ہزار 600روپے جرمانہ ادا کرکے 32قیدیوں ، قرشی فاؤنڈیشن نے 2لاکھ91ہزار 299روپے دے کر 24قیدیوں اور ایک این جی او نے 2لاکھ 96ہزار850روپے ادا کرکے 18قیدیوں جبکہ پاکستان بیت المال نے صاحب ثروت افراد کے تعاون سے 16لاکھ 80ہزار 856روپے کے عطیات کے ذریعے 21قیدیوں کو رہا کروایا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں