پنجاب حکومت کی بہاولپور میں بڑی کارروائی کر، کالعدم تنظیم کے مرکز کو سرکاری تحویل میں لے لیا

مبینہ مرکز کا ایڈمنسٹر بھی مقرر کر دیا گیا

جمعہ 22 فروری 2019 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2019ء) پنجاب حکومت نے بہاولپور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مرکز کو سرکاری تحویل میں لے لیا جبکہ مبینہ مرکز کا ایڈمنسٹر بھی مقرر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میںہونے والے فیصلے کے بعدپنجاب حکومت نے بہاولپور میں مدرسہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول سبنھال لیا ہے جسے ایک کالعدم تنظیم کا مرکز کہا جا رہا ہے پنجاب حکومت نے اس مرکز کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے اور اپنا ایک ایڈمنسٹر پتہ بھی مقرر کر دیا ہے جو تمام انتظام کی دیکھ بھال کرے گا ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مدرسہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ جیش محمد کے ہیڈ کواٹر تھے اور جیش محمد کے مرکز کے خلاف کارروائی وفاق حکومت کی ہدایت پر کی گئی ہے پنجاب پولیس کیمپس کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی دے رہی ہے حکومت پنجاب نے یہ اقدام قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیا ہے کیمپس میں 70 اساتذہ اور 600 طلباء زیرتعلیم ہیں مبینہ ہیڈ کوارٹر میں ایڈمنسٹر تعینات کر کے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں