مشیر وزیراعلی پنجاب محمد اکرم چوہدری کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس

اجلاس میںپرائس کنٹرول کے حوالے سے درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں

جمعہ 22 فروری 2019 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) مشیر وزیراعلی پنجاب محمد اکرم چوہدری کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا پہلا اجلاس وزیراعلی آفس میں منعقد ہوا۔ا جلاس میں صوبائی وزیر ز راعت نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، سیکرٹری صنعت ندیم الرحمن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر، ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ نائلہ باقر، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق محمودو دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

ڈ ی جی انڈسٹریز وسیم رضا جعفری نے اجلاس کے شرکاء کو پرائس کنٹرول میکینزم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 18 اشیاء کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے جن میں آلو، ٹماٹر، پیاز، چینی، چاول، چکن ، دالیں و دیگر اشیاء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ماہانہ پرائس ٹرینڈ کے مطابق آلو کی قیمت میں کمی آئی ہے جبکہ چکن اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد اکرم چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ا رزاں نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ منڈیوں تک عام آدمی کی رسائی کو یقینی بنایاجائے اور منڈیوں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس میکینزم حقائق پر مبنی ہونا چاہیے ۔ قیمتیں ویسی نہ ہوں جو دکاندار کے لئے بیچنا ممکن نہ ہو۔

پرائس میکینز م کو حقائق پر مبنی بنانے کے لئے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ صوبائی وزیر ز راعت نعمان لنگڑیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع میں منتخب نمائندوںکی مشاورت سے 15دنوں کے اندر اندر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی تشکیل دیں اور ان کی کارکردگی کو باقاعدگی سے چیک بھی کریں ۔اجلاس میںپرائس کنٹرول کے حوالے سے درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں