رائیونڈ ‘ ہوٹلوں پر ناقص اور غیر معیاری کھانوں کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بن گئی

جمعہ 22 فروری 2019 20:14

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) رائیونڈ میں ہوٹلوں پر ناقص اور غیر معیاری کھانوں کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بن گئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے بارونق علاقوں تبلیغی مرکز بازار، قصور اڈا ،سندر روڈ ،مانگا روڈ اور فیکٹری ایریا میں درجنوں ہوٹلوں پر ناقص اور غیر معیاری کھانوں کی فروخت دیدہ دلیری سے جاری ہے، ہوٹلوں کے کچن گندگی سے اٹے پڑے ہیں، ناقص گھی استعمال کیا جارہا ہے، باسی کھانے بھی فروخت کیے جاتے ہیں، چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی معمول ہے، گاہکوں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کئے جارہے ہیں ،تندرو پر کام کرنے والے ملازمین سے سر ننگے ہوتے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آج تک رائیونڈ آنے کی زحمت گوارا نہیں کی، شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے ہوٹل مالکان کی غفلت سے جملہ امراض پھیل رہی ہیں، شہریوں نے ہوٹلوں کے معیار کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں