پنجاب بھرمیں725ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق805زخمی ہوئے

جمعہ 22 فروری 2019 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں725 روڈ ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق جبکہ 805افراد شدید زخمی جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔333معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 307ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور19مسافر398اور100پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ161ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت165متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد71حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان32حادثات میں34متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل805متاثرین میں659مرد اور146خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں122فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور462افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ221زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں568موٹر سائیکلز،107آٹو رکشے،72موٹر کاریں،26وین08مسافربسیں،24ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں