پنجاب فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ناکے، کل 28ہزار 641لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا

وزیر اعظم کی ہدایت پر ناقص دودھ کیخلاف کریک ڈائون جاری،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ہفتہ وار کاروائیوں کی تعداد دگنی کر دی

ہفتہ 23 فروری 2019 15:37

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ناکے، کل 28ہزار 641لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈائون جاری،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ہفتہ وار کاروائیوں کی تعداد دگنی کر دی،مسلسل دوسرے روز بھی علی الصبح صوبہ بھر میں ناکے، کل 28ہزار 641لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں مجموری طور پر 1723 گاڑیوں میں موجود 2لاکھ 56ہزار 731لیٹردودھ چیک کیا جا چکا ہے ،26536لیٹر میں پانی اور گاڑھ پن بڑھانے کے کیمیکل، 2105 لیٹر میں پاوڈر پایا گیا۔

لاہور میں داخل ہونے والے 76 گاڑیوں کی چیکنگ، 2 فیل، 140 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا،چیچہ وطنی کے دیہات میں جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری بھی پکڑی گئی،2 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ، 500 کلو پاوڈر اور 490 لیٹر کوکنگ آئل موقع سے برآمد کر لیا گیا،جعفر نامی شخص کے خلاف تھانہ کسوال میں مقدمہ درج، ملزم پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے پیش نظر دودھ کی سرپرائز چیکنگ کی تعداد ہفتہ میں ایک سے بڑھا کر 2 کر دی گئی ہے،ناکے لگا کر چیکنگ کرنے سے وقتی طور پر دودھ کا معیار یقینا بہتر ہو گا۔

محمد عثمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کا واحد حل لازمی پاسچرائزشن ہے،معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے پاسچرائزشن قانون پر وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی عملی کام تیزی سے کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں