مکہ کالونی میں ماں اور اس کے کمسن بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا،خاتون کی والدہ زخمی

پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا

ہفتہ 23 فروری 2019 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ مکہ کالونی میں ماں اور اس کے کمسن بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیاجبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی، پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا کہ مکہ کالونی میں سیون اپ پھاٹک کے قریب نا معلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر عمران کی 28سالہ بیوی روبی اور اس کے 4 سالہ بیٹے ولی محمد کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ روبی کی والدہ کنیز بی بی کو زخمی کر دیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئی جنہوںنے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے فرانزک ماہرین کو طلب کر کے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس کی جانب سے حقائق جاننے کے لئے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں