رائے ونڈ ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دیدیا

حاملہ خاتون ڈلیوری کیلئے رائے ونڈ ہسپتال آئی ،عملہ نے مناسب انتظام نہ ہونے کا بہانہ کرکے لاہور ریفر کردیا

جمعرات 7 مارچ 2019 15:15

رائے ونڈ ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دیدیا
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) انتظامیہ تبدیل ہونے کے باوجود ہسپتال عملے کے رویے میں تبدیلی نہ آسکی ،رائے ونڈ ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دیدیا،حاملہ خاتون ڈلیوری کیلئے رائے ونڈ ہسپتال آئی عملہ نے مناسب انتظام نہ ہونے کا بہانہ کرکے لاہور ریفر کردیا ،خاتون نے چند کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل رائے ونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی مجرمانہ غفلت کے باعث خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیا تھا،جس پر اس وقت کی ہسپتال انتظامیہ لاہور یونیورسٹی کو تبدیل کرکے انڈس ہسپتال کے حوالے کردیا گیا تھا لیکن دو سال بعد اسی ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنی روش کو تبدیل کرنے کی بجائے مریضوں کیساتھ اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا ،بدھ کی شب صابرہ بی بی زوجہ محمد بوٹا ڈلیوری کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر (انڈس ہسپتال)گئے جہاں ڈیوٹی پر مامور عملہ نے انہیں مناسب انتظام نہ ہونے کا کہہ کر ٹرخا دیا اور لاہور ریفر کردیا ،ریسکیو 1122کے ایمبولینس میں حاملہ خاتون صابرہ بی بی کو لاہور لیکر جارہے تھے کہ ہسپتال کے چند کلومیٹر کے فاصلے پر خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا جس پر ریسکیو ٹیم زچہ بچہ کو لیکر واپس رائے ونڈ آگئے ہسپتال اپنی غفلت کو چھپانے کیلئے میڈیا کو کسی بھی معلومات دینے سے گریزاں رہے جبکہ میڈیا کو کوریج سے منع کرتے رہے واضح رہے کہ رائے ونڈ ہسپتال میں مریضوں کیساتھ نارواسلوک کی شکایات عام ہیں کروڑوں روپے کے اضافی فنڈز ملنے کے باوجود انڈس ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ اس واقعہ کو دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں