لاہور سمیت پنجاب بھر کی سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئیں

پیر 18 مارچ 2019 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کی سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئیں اور انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے فیصل چوک کی جانب آنے والے چاروں اطراف کی سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیں۔ جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور دھرنے کے دوران شہریوں کے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ ان کا سروس سٹرکچر اور پے سکیل بڑھایا جائے اس حوالے سے احتجاجی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام انتظامات کے تحت پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مال روڈ پر تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے احتجاجی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کیمپ اکھڑ گیا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کیمپ کو دوبارہ نصب کر لیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا بلکہ اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈائریکٹر پنجاب کا کہنا ہے کہ تسلیم کیے جانے والے مطالبات پر احتجاج سیاست کرنا ہے۔ پنجاب حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پہلی قسط کے طور پر 45 کروڑ روپے جاری کر چکی ہے انہیں اب سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں