لاہور ہائیکورٹ ، گارڈن ٹائون میں غیرقانونی ویسٹ پلانٹ لگانے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ماحولیات کو فیصلہ کرنے کا حکم

پیر 18 مارچ 2019 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے گارڈن ٹائون میں غیرقانونی ویسٹ پلانٹ لگانے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ماحولیات کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد اعجاز کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکا موقف ہے کہ طارق بلاک گارڈن ٹاون میں محمد علی نامی شخص نے غیر قانونی ویسٹ پلانٹ نصب کر لیا ہے۔پلانٹ لگانے سے قبل ماحولیات ڈیپارٹمنٹ سے این او سی نہیں لیا گیا۔قانون کے مطابق رہائشی علاقے میں ویسٹ پلانٹ لگایا نہیں جا سکتا۔اس پلانٹ کی وجہ سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت غیر قانونی پلانٹ کو فوری بند کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں