حکومت ہراسمنٹ کے خلاف ہے لیکن ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جائے گا، وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر

عام آدمی پر ٹیکسوں کا بڑا بوجھ ہے ، ہم نے ٹیکس پالیسی کو ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے الگ کیا ہے ،ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، لاہور چیمبر میں گفتگو

پیر 18 مارچ 2019 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت حراسمنٹ کے خلاف ہے لیکن ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جائے گا۔ عام آدمی پر ٹیکسوں کا بڑا بوجھ ہے ، ہم نے ٹیکس پالیسی کو ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے الگ کیا ہے ۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں بڑی بڑی مارکٹیں ہیں جہاں کوئی ایک روپیہ بھی ٹیکس نہیں دیتا۔

ہم صنعتکاروں کے تحفظات کو سمجھتے ہیں۔ برانڈتھ روڈ کے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔ پاکستان میں اسمگلنگ بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت لوگوں کے پروفائلنگ کی جارہی ہے تاکہ ان سے ٹیکس لیا جاسکے ۔اپنی اکانومی کو ڈاکومنٹ کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ یہ نیا نظام اپریل تک فنکشنل ہو جائے گا ۔ صنعتی تنظیموں سے امید ہے کہ وہ ٹکیس نیٹ بڑھانے میں حکومت کی مدد کریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں