ٹریفک وارڈن نے جعلی پولیس ملازم کو دھر لیا

پیر 18 مارچ 2019 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ٹریفک وارڈن نے جعلی پولیس ملازم کو دھر لیا، ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وارڈن رمضان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مزدا ویگن کو روکا۔

(جاری ہے)

گاڑی سے نکل کر ایک شخص نے اپنا تعارف بطور پولیس ملازم تھانہ صدر پسرور کروایاملزم انصر کوئی شناخت نہ دے سکا، بعداز تصدیق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی جعلی پولیس ملازم پکڑنے والے وارڈن کو شاباش دیتے ہوئے ۔وارڈن رمضان کیلئے نقد انعام اور تعریفی سند کا بھی اعلان کیا ہے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں