تبدیلی سرکار کے دور میں بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مطالبات منوانے کے لئے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینے پڑ رہے ہیں ،محمدا شرف بھٹی

پیر 18 مارچ 2019 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے دور میں بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنے جائز مطالبات منوانے کے لئے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینے پڑ رہے ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد جب اپوزیشن میں تھیں تو تب وہ انہی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مظاہروں میں شریک ہو کر اپنی سیاسی دونکانداری کو چمکایا کرتی تھیں لیکن آج وہ وزیر صحت بن گئی ہیں لیکن پھر بھی ان محنت کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کوئی پرسان حال نہیں ہے تبدیلی سرکار کے حکومت میں آنے کے باوجود عوام کی حالت نہ بدلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے کھوکھلے دعوے اور انتخابی نعرے محض حکومت میں آنے کے لئے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آنے کے باوجود بھی عوام کو کوئی خاطر خواہ ریلیف نہ دے سکی اور ان کے دور حکومت میں بھی عوام کا وہی حال ہے جوان سے پہلی والی حکومت میں تھا بلکہ انہوں نے تو عوام سے وہ سہولتیں بھی چھین لی ہیں جو تھوڑی بہت انہیں میسر تھیں پی ٹی آئی نے عوام کو بہت زیادہ مایوس کیا ہے اور اب عوام ان سے جان چھڑانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں