لاہور ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی

پیر 18 مارچ 2019 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) شیرا کوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔ جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ دوسری طرف فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ بابو صابو انٹرچینج پر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے انٹر چینج پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بند کر دی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں