رائیونڈ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن وقت آنے پر کیا جائیگا ،ڈی سی او لاہور

ژ*انتظامیہ کی تجاوزات کنندگان سے مک مکا کی خبروں میں کوئی صداق نہیں ،ذرائع

پیر 18 مارچ 2019 21:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مؤخر کرنے کے حوالے سے خبر پر انتظامیہ کا مؤقف ،تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی ،ڈی سی لاہور کے ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں آپریشن کلین اپ وقت آنے پر ضرور کیا جائے گا ،انتظامیہ کے تجاوزکنندگان سے مک مکا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،بتایا گیا ہے کہ سندر روڈ پر قائم نیو سبزی و فروٹ منڈی محکمہ زراعت کی منظور شدہ ہے اور تمام قواعدوضوابط کے تحت تعمیر کی گئی ہے ،سبزی منڈی میں پارکنگ کیلئے جگہ کی کمی کے باعث سبزی منڈی انتظامیہ نے محکمہ زراعت کی ہدائت پر پارکنگ کیلئے الگ سے وسیع جگہ فراہم کردی ہے جس کے باعث سبزی منڈی کی اراضی پر تعمیر دکانوں کی مسماری کا معاملہ بھی ختم کردیا گیا ہے ،جبکہ سندر روڈ پرحاجی الیاس کی ملکیت نذیر پلازہ بھی اپنی درست پیمائش پر تعمیر کیا گیا ہے ،جو کہ ناجائز تجاوزقرار نہیں دیا جاسکتا ،دوسری طرف سندر روڈ روہی نالہ چوک پر بننے والے چیئرمین میاں مبشر حسین کے نوتعمیر پلازہ کی جگہ بھی سرکاری کاغذات میں پوری ثابت ہوئی ہے ،لہٰذا اس پلازہ کو تجاوزات میں شامل کرنے کا تاثربھی غلط ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ مال اور ہائی ویز کے عملہ نے جن جگہوں پر سرخ نشانات لگائے ہیں ان کی مکمل جانچ پرتال کے بعد آپریشن کا آغاز ہوگا ،حکومت کسی کی املاک کو بلاجواز نقصان نہیں پہنچائے گی اور نہ ہی کسی دبائو میں تجاوزات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں