اسلام فوبیا کے سدباب کیلئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس نتیجہ خیز ثابت ہو گا،راناجاوید عمر

پیر 18 مارچ 2019 21:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے رہنماء رانا جاوید عمر نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ پر پاکستانی قوم افسردہ ہے،اسلام فوبیا کے سدباب کے لئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس مؤثر اور نتیجہ خیز ثابت ہو گا،انہوں نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان اور پوری قوم کو مبارک باد دی،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پاکستان کے دشمن ہار گئے اور امن جیت گیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا سنہری دور شروع ہونے کو ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف باہر علاج کرانا چاہتے ہیں تو پلی بارگین کی آپشن موجود ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے باہر علاج کا فیصلہ عدالت کریں گی،سابق حکمرانوں کی لٹو اور پھٹو پالیسی کارگر نہیں ہوگی،بیماری کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنا زیب نہیں دیتا،لو ٹا پیسہ واپس کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے ادارے خسارے کا شکار ہیں،حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اورمعیشت درست کرنے کے لئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں دم توڑ چکی ہیں،امن کیلئے پاکستانی کوششوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کے لئے لمحہ فکریہ اور مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی سازش ہے،واقعہ نے ثابت کردیا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں