اسلام دشمن رویہ عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے،ایم پی اے رائیونڈ

پیر 18 مارچ 2019 21:14

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) مسلم لیگ نون کے رہنماء ایم پی اے محمد مرزا جاوید نے کہا کہ اسلام دشمن رویہ عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے،مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا خطرہ امریکہ کی مداخلت پر ٹلا،کشیدگی میں کمی کیلئے چین اور امارات نے بھی بھرپور کوششیں کیں،انہوں نے کہا کہ کارکن میاں نوازشریف کی ضمانت کے لئے پرامید ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت ناتجربہ کار ہی نہیں نہ اہل بھی ہے،حکومت سابق وزیراعظم کے علاج میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،علاج نہیں انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،قائد مسلم لیگ ن کی صحت پر سیاست حکو مت کی اخلاقی پستی کی علامت ہے،وزراء اللہ کے بعد عمران کو بڑا لیڈر قرار دے رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کے لئے لمحہ فکریہ اور مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی سازش ہے،انہوں نے کہا حکمران عوام نے منتخب کیے نہ ان سے خیر کی توقع ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دوسروں کو ڈاکو کہنے سے پہلے اپنے گھر کی صفائی پیش کریں،ہماری قیادت نے اپنا حساب دے دیا، عمران بتائی علیمہ خان کے پاس دولت کہاں سے آئی،انہوں نے کہا کہ نازک حالات میں مدارس کے خلاف کارروائی درست اقدام نہیں،مذہبی طبقہ ملک میں 80فیصد ہے،دینی جماعتوں کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے،حکمران دینی جماعتوں کے تحفظات دور کر ے تاکہ تشویش دور ہو سکے،انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں اور عوام کو اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہوگا، نیوزی لینڈ واقعہ نے ثابت کردیا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں