لاہور، ضلعی سطح پر مسلم لیگ کی تنظیم نو کرکے گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی مکمل کی جائے گی،سینیٹر کامل علی آغا

پیر 18 مارچ 2019 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر مسلم لیگ کی تنظم نو کرکے گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی مکمل کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین کھلے دروازوں کی سیاست کرتے ہیں پارٹی میں ورکرز کو عزت و احترام فراہم کیا جارہا ہے ورکرز کی عزت میں ہی پارٹی کی بقاء ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے نارروال کے ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر نارووال سے سماجی رہنما رانا فریاد علی شاکر ، عمران علی،محمد قاسم، مختار احمد ،شاہد اسلم ،تعظیم حسین ،محمد بوٹا ،اعجاز احمد ،اعجاز احمد پنوں، راشد محمود نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرکے پارٹی کی بنیادی ممبر شپ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

کامل علی آغا نے کہا نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہ 1122ریسکیو سروس ،میٹرک تک مفت تعلیم، چائلڈ پروٹیکشن بیور و،پنجاب میں سڑکوں کو جال ،ٹیل تک کسانوں کو پانی کی فراہمی وغیرہ چوہدری پرویز الہٰی دور کے عوامی منصوبے ہیںجن سے عوام آج بھی مستفید ہورہی ہے۔

بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے وظائف جاری کیے گئے جن کی بدولت 2سالوں میں18لاکھ بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہوئیں بچوں کو مفت درسی کتب کی فراہمی سی63لاکھ بچے سکولوں میں داخل ہوئے۔چوہدری پرویز الہٰی دور میں کاروبار زندگی آسان تھا ہر سال15لاکھ لوگوں کو روزگار مل رہا تھا ٹیل تک کسانوں کو پانی فراہم کرنے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ۔بھیک مانگنے والے بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن ادارہ بنایا گیا جہاں بھیک مانگنے والے بچوں کو کھانا،کپڑے،رہائش اور اچھی تعلیم فراہم کی جارہی ہے انہوںنے نارووال کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں اپنے رابطوں کو مضبوط بنائیں ۔اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی میں شامل کرکے تنظیم نو مکمل کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں