عوام کی بد حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں‘عزیز الرحمن چن

پیر 18 مارچ 2019 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو گمراہ کن اعداد و شمار اور دلفریب وعدوں سے خوشحالی کی نوید سنا رہے ہیں عوام کی بد حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سابقہ حکومت کو ہی مورد الزام ٹھہرا رہی ہے اور عوام کو دلاسوں، جھوٹے وعدوں اور تسلیوں سے بہلا کر معاشی انقلاب کی خوشخبری سنا رہی ہے۔

لیکن عوام باشعور ہیں حکومتی فریب کاریوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے بیرونی سرمایہ کاری میں تشویشناک کمی کا عندیہ دیا جا رہا ہے حکومتی پالیسیوں نے مقامی اور ملکی سرمایہ کاری کا بھی ستیا ناس کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ سنگین ترین معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں اور نہ ہی اُن کی ترجیحات میں شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں