پنجاب کی ثقافت میں ہماری شاندار روایات کا ہر رنگ موجود ہی: صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور

پیر 18 مارچ 2019 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان نے کہا ہے کہ پنجاب ہماری شاندار اورتاریخی ثقافت کا مرکز ہے جس میں ہمارے خوبصورت کلچر اور زندگی کی تمام رنگوں کی بھرپور آمیزش اور راعنائی موجود ہی- انہوں نے کہا کہجشن بہاراں جیسے پروگرام ہماری نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں-ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے جھنگ میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے والے ایک میلہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا-جشن بہاراں کے میلے میںمعاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل و امور نوجوانان ملک عمر فاروق اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک فیصل جبووالا اور لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے بھی شرکت کی- ملک عمر فاروق جشن بہاراں کی اس تقریب میں مہمان خصوصی تھی- ملک عمر فاروق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ مٹی میں ہماری گہری ثقافتی روایات کی خوشبو جا بجا پھیلی ہوئی ہے جس میںصوفیائے عظام اور اولیائے کرام کی محبت کی چاشنی اپنی پوری آب و تاب سے موجود ہی- انہوں نے کہا کہ میلے ٹھیلے ہماری شاندار اور بھرپور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں- جشن بہاراں کی شاندار تقریب میں عوامی تفریح کے متعدد پروگرام پیش کئے گئے اور مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی-تقریب کے اختتام پر رائے تیمور خان اور ملک عمر فاروق نے شاندار پرفارمنس پر فنکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں