ٹیکس نادہندگان کی مصدقہ معلومات حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ،اپریل میںکام شروع کردیگا‘ وزیر مملکت ریو نیو
ایک لاکھ 49ہزار اکائونٹس کا پتہ چلا ہے،اکائونٹس ہولڈرز کے 12 ارب ڈالر ز بیرون ملک موجود ہیں ،ایف بی آر کے اختیارات پر نظر ثانی کر رہے ہیں شرح کی بجائے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،پیچیدہ ٹیکس سسٹم کوآسان بنا نا ہوگا‘ حماد کا ایل سی سی آئی میں خطاب
پیر 18 مارچ 2019 23:20
(جاری ہے)
وزیر مملکت ریو نیو حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کیخلاف ہیں ،ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا کر عام آدمی پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سمگلنگ کی شرح بڑ ھ گئی ہے جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کی مصدقہ معلومات حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے،جس کا اپریل تک اطلاق کرکے نادہندگان کیخلاف شکنجہ کس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ہرسال 4ہزار ارب روپے کے قریب ٹیکس جمع کیا جاتا ہے جس میں براہ راست ٹیکسز کی شرح 40فیصد ہے اور60فیصد ٹیکس بالواسطہ جمع کیا جاتا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ برانڈرتھ روڈ پراحتجاج کرنے والی بزنس کمیونٹی کیخلاف ایف آئی آرپولیس کا غلط اقدام ہے، صوبائی حکومت سے ایف آئی آر خارج کرانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈئنگ بزنس کیلئے صدر لاہور چیمبر سید الماس حیدر کی سفارشات کو اہمیت دی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح گیارہ فیصد جبکہ بھارت میں سولہ فیصد کے قریب ہے، حکومت ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولت دینا چاہتی ہے اور ہم نے ان کے لیے قانون سازی کی ، جو لوگ آمدن کے باوجود ٹیکس نہیں دیتے ان کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چھاپوں کے خلاف اور تاجر برادری کو عزت و احترام دینے کے حق میں ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھائے بغیر ملک کا نظام نہیں چل سکتا ، اس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے تاجر برادری ہماری مدد کرے۔ تاجروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فوری طور پر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا گیااور اس سلسلے میں انکوائری جاری ہے، تاجر برادری ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اجلاس میں موجود تارجوں نے کہا کہ چھاپوں کی وجہ سے کاروباری برادری مشکلات سے دوچار ہے۔ نناوے فیصد سے زائد ٹیکس تاجر اور صنعتکار جمع کرواتے ہیں جس سے ملک کا نظام چلتا ہے مگر جواب ان کی تذلیل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا میں نوٹس بھجوایا اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جاتے ہیں مگر یہاں صورتحال مختلف ہے، ٹیکس اہلکار اپنے صوابدیدی اختیارات کا انتہائی غلط استعمال کررہے ہیں۔ جب قانون تبدیل کرنے کی بات کی جائے تو طویل طریقہ کار بتایا جاتا ہے لیکن جب بات اراکین کی تنخواہوں کی ہو تو فورا قانون بن جاتا ہے اور پاس بھی ہوجاتا ہے۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے وفاقی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبات پیش کئے ۔لاہور چیمبر کے صدر سید الماس حیدر نے کہا کہ 31 مارچ تک ٹیکس گزاروں کو موقع دیا گیا ہے جو درست فیصلہ ہے۔گزشتہ مالی سال 3842ارب کا ٹیکس اکٹھا ہوا،1536ارب روپے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے،تنخواہ دار طبقے نے صرف 133ارب روپے ادا کیے ،ٹیکس سسٹم کوشفا ف بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ،کاروباری طبقہ ملکی ریونیو کا 99 فیصد سے زائد ٹیکس ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بزنس کمیونٹی کے ٹیکس ریفنڈز فوری واپس کیے جائیں ،ایف بی آر ایک کروڑ سے کم والوں کے ریفنڈز فوری ادا کرے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز