معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی یقینی فراہمی کے لیے قوانین میں جدت کا عمل جاری

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں سائنٹیفک پینل کا اجلاس،گوشت، دودھ، انڈے، دہی اور آئس کریم کے معیار پر بات چیت فروزن میٹ کو لگائے جانے والی جراثیم کش ادویات ، اشیاء خوورونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے پانی کے معیار کا جائزہ گندے انڈوں کی تلفی کے لیے قانون سازی،انرجی ڈرنکس کے حوالے سے جدید تحقیق اور مارکیٹ ریسرچ بھی زیر بحث متنوع سائنٹیفک پینل میں شامل مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے انتہائی اہم رائے دی‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان

پیر 18 مارچ 2019 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی یقینی فراہمی کے لیے قوانین میں جدت کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں سائنٹیفک پینل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گوشت، دودھ، انڈے، دہی اور آئس کریم کے معیار ،گندے انڈوں کی تلفی کے لیے قانون سازی،انرجی ڈرنکس کے حوالے سے جدید تحقیق،مارکیٹ ریسرچ،فروزن میٹ کو لگائے جانے والی جراثیم کش ادویات اوراشیاء خوورونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے پانی کے معیار کا جائزہ لینے پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجا ب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کواٹر میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی یقینی فراہمی کے لیے قوانین میں جدت کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے سائنٹیفک پینل کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں گوشت، دودھ، انڈے، دہی اور آئس کریم کے معیار پر بات چیت کرتے ہوئے گندے انڈوں کو تلف کرنے کے حوالے سے قانون سازی بھی زیربحث لائی گئی۔

مزید برآںسائنٹیفک پینل نے فروزن میٹ کو لگائے جانے والی جراثیم کش ادویات اور اشیاء خوورونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے پانی کے معیار کا جائزہ بھی لیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ اشیا خورونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والا پانی انسانی صحت پر اہم اثرات ڈالتا ہے۔ انرجی ڈرنکس کے حوالے سے جدید تحقیق اور مارکیٹ ریسرچ بھی سائنٹیفک پینل اجلاس میں زیر بحث لائی گئی۔

اجلاس میںزیر بحث مختلف موضوعات پر متنوع سائنٹیفک پینل میں شامل مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے انتہائی اہم رائے دی۔اس حوالے سے کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مضبوط قوانین اورمکمل عمل درآمدسے ہی اشیاء خورونوش کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیکنیکل ونگ کو تمام اہم قوانین پر متفقہ رائے سے قانون سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں