لاہور،بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

پیر 18 مارچ 2019 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آبادزون اسکواڈ نے علی مارکیٹ، بسم اللہ چوک سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

اقبال زون اسکواڈ نے پی آئی اے روڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ شالامارزون اسکواڈ یو ای ٹی جی ٹی روڈ سے بینرز، سٹریمرز اور فلیکسز وغیرہ اتار دئیے گئے۔ نشتر زون اسکواڈ نے پلی سٹاپ، گجر کالونی، کاہنہ سے تجاوزات کا سامان 02 ٹرکوں میںلاد کر سٹور میںجمع کروا دیا۔واہگہ زون اسکواڈ نے قائداعظم انٹرچینج تا جلو موڑ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کرو ادیا۔ انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 06ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں