محکمہ داخلہ نے متعدد افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

پیر 18 مارچ 2019 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) محکمہ داخلہ نے متعدد افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل انسپیکٹوریٹ جیل خانہ جات ثاقب نذیر کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو ) ڈسٹرکٹ جیل لاہور غلام سرور سمرا کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپرنٹنڈنٹ (ڈویلپمنٹ )سنٹرل جیل راولپنڈی محمدا کرم کو تبدیل کر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)سنٹرل جیل راولپنڈی تعینات کردیاگیا محمداکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی کے اضافی فرائض بھی سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں