کلین اینڈ گرین مہم کے تحت آگاہی واکس اور شجرکاری کی گئی اور شہر کے مختلف مقامات پر ہینڈ واش آگاہی کیمپس کا انعقاد

تاجروں نے صفائی ستھرائی اور شجر کاری میںحصہ لے کر امن قدم اٹھایا ہے،تجاوزات کے خاتمے سے شاہ عالمی مارکیٹ کا حسن بحال ہوا ہے‘ڈی سی لاہور

منگل 19 مارچ 2019 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کلین اینڈ گرین مہم کو دوسرے روز بھی بھرپور جاری رکھا ۔ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت آگاہی واکس اور شجرکاری کی گئی اور شہر کے مختلف مقامات پر ہینڈ واش آگاہی کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے (بیکن ہائوس سکول) کنال روڈ پر صفائی ستھرائی اور شجر کاری کی تقریب کا انعقاد کیا ۔

سکول کے بچوں نے ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے ماڈلز بنائے اورشجر کاری کے حوالے سے پینٹنگز کیں۔سکول میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیااوربچوں نے پودے لگائیں سب کیلئے کے نعرے لگائے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سکول میں پودا لگا کر سکول میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ڈی سی لاہور نے سکول کے بچوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

نجی سکول کی انتظامیہ نے سکول میں پورا ہفتہ شجرکاری مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ طالب علم ہمارے سفیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شجر کاری مہم کا لازمی جز ہیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نی23مارچ کو ہونے والی میراتھن ریس میں شرکت کی بچوں کو دعوت دی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام شہریوں کو بھی کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔اسی طرح اے سی کینٹ نے میاں میر بارہ دری پر کلین اینڈ گرین تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں چار سکولوں کے طالب علموں نے شرکت کی اورآگاہی واک کا حصہ بنے۔ سکول کے بچوں نے بارہ دری کے قریب پارک میں پودے لگائے ۔اسطرح اے سی ماڈل ٹائون نے وینس سوسائٹی میں صفائی ستھرائی کی سرگرمی کروائی۔ سوسائٹی کے رہائشیوں نے سوسائٹی کی مختلف جگہوں پر پودے لگائے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے شاہ عالم مارکیٹ میں شجر کاری مہم کی اہم تقریب کا انعقاد کیا۔

تاجروں نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون کیا۔شاہ عالم مارکیٹ میں سڑک کے سنٹر میں پودوں کے بلاکس رکھے گئے ہیں اورگرین بیلٹ کو آباد کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید اور میاں یوسف صلاح الدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔تاجروں اور اے سی سٹی کی جانب سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ تاجروں نے صفائی ستھرائی اور شجر کاری میںحصہ لے کر امن قدم اٹھایا ہے۔اور تجاوزات کے خاتمے سے شاہ عالمی مارکیٹ کا حسن بحال ہوا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید اور میاں یوسف صلاح الدین نے ہاتھوں سے پودا لگایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں