لاہور، کاہنہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی

منگل 19 مارچ 2019 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) کاہنہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرایا۔ جس سے ٹرک کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ حادثے سے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاہور سے قصور جاتے ہوئے ٹرک کو حادثہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر انونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ دریں اثناء ٹائون شپ کے علاقہ نرسری سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ جس سے کار تو تباہ ہو گئی مگر ڈرائیور معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں