لاہور میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور نگرانی کرنے والی 34 کمیٹیاں ختم کر دی گئیں

منگل 19 مارچ 2019 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نظام تعلیم میں مزید بہتری کے لیے لاہور میں پہلے سے قائم نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور نگرانی کرنے والی 34 کمیٹیاں ختم کردیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آئندہ نئے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن ،توسیع اور نگرانی کے امور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز انجام دیں گے۔ چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر لاہور پرویز اختر نے کہاکہ اس سے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے عمل کومتحرک، فعال اور موثر بنانا مقصود ہے۔اس سے سکول مالکان اورپرنسپل صاحبان کے لیے رجسٹریشن سے متعلق کاغذ ی کاروائی بہت آسان اور مختصر ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے عمل کے ذریعے ایجنٹ مافیا کاخاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں