ٴلاہور ، پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیڈائریکٹر منیر ضیاء کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع

منگل 19 مارچ 2019 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیڈائریکٹر منیر ضیاء کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع کر دی ہے عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی جس میں چیئرمین، ڈی جی نیب اور انویسٹی گیشن آفیسر کو گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی نیب نے غیرقانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں نیب کی جانب سے کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں،کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہوں درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے درخواست گزار کے حقیقی بھائی ندیم ضیاء کیخلاف متعدد انکوائریز کا آغاز کر رکھا ہے ندیم ضیاء پراگون سٹی کا چیف ایگزیکٹو ہے، اس لیے درخواست گزار کو نیب کیجانب سے ہراساں کیا جارہا ہے نیب کے ساتھ تحقیقات کیلیے مکمل تعاون کیلئے تیار ہوں، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کرے، اور عدالتی فیصلے تک گرفتاری نہ کرنے کا حکم دے ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں