لاہور،نرسوں کی بھرتی میں ایمپلائزکوٹہ سسٹم پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے ڈی جی نرسنگ اور سیکرٹری صحت سے 4اپریل کو وضاحت طلب کرلی

منگل 19 مارچ 2019 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں نرسوں کی بھرتی میں ایمپلائزکوٹہ سسٹم پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے ڈی جی نرسنگ اور سیکرٹری صحت سے 4اپریل کو وضاحت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے رابعہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ قانون کے تحت نرسوں کی بھرتی میں 2فیصد ایمپلائز کوٹہ ہے لیکن اس کے باوجود ایمپلائز کو 2فیصد کوٹہ ایمپلائز کو نہیں دیا جارہا ۔

درخواست گزار کے وکیل نے یہ نقطہ بھی اٹھایا کہ محکمہ صحت کے ایمپلائز کو صرف ایک فیصد کوٹہ دیا جارہا ہے جو رولز کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت قانون پر عمل درآمد نہ کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے۔عدالت نے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے محکمہ صحت اور ڈی جی نارنگ سے 2اپریل کو وضاحت طلب کرلی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں