پی ٹی آئی رہنماء حاجی مہتاب زرگرکی وفدکے ہمراہ پاکپتن میں بابا فریدگنج شکرؒکے مزار پر حاضری

ٴْبزرگان دین کے مزارات پر حاضری دینے سے روحانیت کا فیض اور سکون ملتا ہے ،رہنماء پی ٹی آئی

منگل 19 مارچ 2019 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف پی پی 169کے سینئررہنماء حاجی مہتاب حسین زرگرنے وفدکے ہمراہ پاکپتن میں مشہور صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی اورمسلم امہ،ملکی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔وفد میں ان کے ہمراہ ڈاکٹرمحمدعدنان،قاری ندیم جیلانی،عبادچودھری،ابوبکرمہتاب ،رضوان حسن بخاری،یاسر،رانا جوادودیگربھی موجودتھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی مہتاب حسین زرگرنے کہاکہ بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دینے سے روحانی سکون ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے دین اسلام کی خدمت کرنے کے ساتھ دین کا پیغام بھی پھیلایا ہے اور سینکڑوں سال گزر جانے کے باوجود روحانیت کا فیض آج بھی بزرگان دین کے مزارات پر جانے سے ملتا ہے۔

(جاری ہے)

حاجی مہتاب حسین زرگرنے مزیدکہا کہ صوفیا کرام کی درگاہوں پر جاکرلوگ بغیر کسی رنگ و نسل کی تفریق کے فیض پا رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن محبت پیار سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہیے۔ آج بھی اگربزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کر لیا جائے تو ہر انسان جنت کے راستے پر گامزن ہو جائے گا۔حاجی مہتاب حسین زرگرنے کہا کہ یہ شرف ہے ہمارے بزرگانِ دین کا جو انسان کو برائی سے بھلائی کی طرف لے آتا ہے۔ ہمیں بھی آج اِنہی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں