پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیو رو سائنسز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

سپیشل سیکرٹری فنانس اینڈ پلاننگ کی سربراہی میں کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کر ے گی

بدھ 20 مارچ 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیو رو سائنسز کے ڈاکٹروں، انفراسٹر اکچر اور بجٹ کی تقسیم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری فنانس اینڈ پلاننگ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ پرنسپل و چیف ایگزیکٹو پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جنرل ہسپتال ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شامل ہوں گے۔ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں