جاپان کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ساڑھے تین کروڑ بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

بدھ 20 مارچ 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جاپان کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ساڑھے تین کروڑ بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے بھتہ کے الزام میں گرفتار ملزم عبدالغفور کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں بھتہ اور دہشتگردی کی خصوصی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس جسمانی ریمانڈ میں ملزم سے برآمدگی نہیں کر سکی۔مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ فعال نہیں کرتی ۔ استدعاہے کہ عدالت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کرے ۔مدعیہ کے وکیل نے کہا کہ ملزم سے تفتیش اور ساڑھے 3 کروڑ روپے کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں