حکومت دیہی اور شہری علاقوں کے مابین رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ‘مخدوم ہاشم جواں بخت

رنگ روڈ پروجیکٹ جہاں لاہور میں ٹریفک کے بہائو پر کنٹرول میں معاون ثابت ہو گی وہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کا بھی سبب بنے گی رابطہ سڑکوں کی تکمیل سے حکومت کا مقصد محض تجارتی مقاصد کا حصول نے بلکہ بین اضلاعی رابطوں میں آسانی اور مقامی ثقافتوں کا فروغ بھی ہے‘صوبائی وزیر خزانہ

بدھ 20 مارچ 2019 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی سٹیرنگ کمیٹی کا 40واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبرز پنجاب اسمبلی طارق عبداللہ ،ساجد احمد، چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمان، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل کے سربراہ آغا وقار جاوید، ڈپٹی کمشنر لاہور مجتبیٰ پراچہ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، پروفیسر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر عابد امان بخاری ،پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

مسلسل تین گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈہ پیش کیا گیاجن میں پچھلے اجلاس کے فیصلوں کی تکمیل، پائپ لائن پروجیکٹس اور لاہورنگ روڈ کی جنوبی کمان کے تیسرے حصہ کی منظوری تھا۔

(جاری ہے)

آغا وقار جاوید نے اجلاس کو ایجنڈہ میں شامل دیگر نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور رنگ روڈ کا یہ جنوبی لوپ تقریبا 8 کلومیٹر پر مشتمل ہے جو ملتان روڈ پر اڈاپلاٹ سے شروع ہو کر مراکہ تک جاتا ہے جسے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کا ہے جسے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اجلاس کو منصوبہ کی افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رنگ روڈ کے اس حصہ کی تکمیل سے نہ صرف ملتان روڈ کے ساتھ منسلک ہو گی بلکہ گجرانوالہ سے آنے والی ٹریفک اور ملتان جانے والوں کے لیے بھی آسانی کا سبب بنے گی ۔

صوبائی وزیر نے سٹیرنگ کمیٹی کے دیگر ممبران کی متفقہ رائے سے منصوبہ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت دیہی اور شہری علاقوں کے مابین رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے تاکہ پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے مینڈیٹ کے حصول کویقینی بنایا جائے۔ رابطہ سڑکوں کی تکمیل سے حکومت کا مقصد محض تجارتی مقاصد کا حصول نے بلکہ بین اضلاعی رابطوں میں آسانی اور مقامی ثقافتوں کا فروغ بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رنگ روڈ پروجیکٹ جہاں لاہور میں ٹریفک کے بہائو پر کنٹرول میں معاون ثابت ہو گی ہواں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کا بھی سبب بنے گی۔ اجلاس میں خانپور میں ماڈل مویشی منڈی، چنیوٹ میں سستے گھروں کی تعمیر اورمیانوالی تلہ کنگ چکوال روڈ، جھنگ شورکوٹ کبیر والہ روڈ اوراوکاڑہ ست گھراسیدوالہجڑانوالہ چک جھمرا ایکسپریس وے کی ڈوئل لائزیشن کے منصوبوں پر بھی بحث کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں