صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیا ت محمد رضوان کی زیرصدارت محکمانہ اجلاس

تمام بھٹوں کو فوری طور پر نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کیاجائے‘صوبائی وزیرمحمد رضوان

بدھ 20 مارچ 2019 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے پنجاب میں تمام بھٹوں کو فوری طور پر نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے اور اس بارے میں محکمہ ماحولیات کو ٹائم لائن دینے کے لیے ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہپنجاب میں پرانی ٹیکنالوجی والا کوئی بھٹہ بھی بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھٹے گزشتہ سال پرانی ٹیکنالوجی پر بننا شروع ہوئے تھے ان کو دوبارہ چیک کیا جائے گااور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج محکمہ تحفظ ماحولیات کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نئی ٹیکنالوجی پر منتقل شدہ بھٹوں کے اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکٹری تحفظ ماحولیات اسد گیلانی نے صوبائی وزیر کو بتایاکہ پنجاب میں اب تک213بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں اوربھٹوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ تمام صورتحال کو خود مانیٹر کریں گے اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات ؒ ٰلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں