پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے مہیا اعداد و شمار کو دوبارہ چیک کیا جا رہا ہے‘سید توقیر حیدر کاظمی

ڈینگی لاروا کی سرویلنس پر پوری توجہ مرکوز کی جائے،اینڈرائیڈ فونز کو مکمل طور پر فعال کیا جائے‘اے ڈی سی جی لاہور

بدھ 20 مارچ 2019 00:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) اے ڈی سی جی لاہور سید توقیر حیدر کاظمی نے کہا ہے کہ لاہور میں زیکا وائرس نہیں پایا گیا،تمام ڈیٹا آپریٹرز کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی جی لاہور سید توقیر حیدر کاظمی کی زیر صدارت کمشنر لاہور کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اے سی جی انعم زید اور ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے مہیا اعداد و شمار کو دوبارہ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیو ٹیموں کی نگرانی کے نظام کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔پولیو آگاہی کے لیے تمام طبقہ ہائے فکر کو شامل کیا گیا ہے۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ بچوں کے ماہرڈاکٹروں کے ساتھ سیمینار کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی سرویلنس پر پوری توجہ مرکوز کی جائے۔اینڈرائیڈ فونز کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں