لاہور ،فواد حسن فواد کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں ضمانت خارج ہونے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 مارچ 2019 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) فواد حسن فواد کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں ضمانت خارج ہونے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت سے ریفرنس کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کے بعد درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثوں میں گرفتار کے خلاف درخواست مسترد کی تھی۔فواد حسن فواد کو 5 جولائی کو گرفتار کیا گیا۔فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں